؞   مجواں، ویلفیئر سوسائٹی بھی کررہی ہے ضرورت مندوں کی مدد
۲۲ اپریل/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

مجواں (ابو الفیض/حوصلہ نیوز) کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے چلتے مجواں ویلفیئر سوسائٹی نے پھول پور تحصیل اور انجان شہید کے تقریباً 15 گاؤں میں راشن کٹ کے علاوہ ماسک بنا کر تقسیم کیا۔ 
سوسائٹی کی صدر شبانہ اعظمی نے  بتایا کہ اب تک سوسائٹی کے ذریعہ پچھلے 20 دنوں سے پھول پور تحصیل کے مجواں، بخش پور،  سکرور، سدنی پور، کنیتھاوغیرہ گاؤں سمیت انجان شہید کے تقریباً 15 گاؤں راشن کٹ کے علاوہ 10000 ماسک ضرورت مندوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ماسک سوسائٹی کے تحت چلنے والے سلائی سینٹروں میں کام کرنے والی ماؤں اور بہنوں کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ میں ان کی انتھک محنت کی قدر کرتی ہوں۔ ساتھ ہی سوسائٹی کے تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے ملک کی عوام خاص طور پر اعظم گڑھ کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جو لوگ بھی ریلیف وغیرہ کا کام کررہے ہیں صبر اور تحمل کے ساتھ یہ کام کرتے رہیں، ساتھ میں اپنی صحت پر خاص توجہ دیں۔ 
واضح رہے کہ مجواں ویلفیئر سوسائٹی کے تحت سلائی، کڑہائی اور کمپیوٹر وغیرہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ساتھ ہی وقت اور ضرورت کے لحاظ سے ریلیف وغیرہ کا کام بھی ہوتا ہے۔ پھول پور تحصیل میں واقع مجواں گاؤں کیفی اعظمی اور شبانہ اعظمی کا اصلی وطن بھی ہے۔


0 لائك

0 پسندیدہ

6 مزہ آگیا

13 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.